28 فروری 2014 - 20:30
ایران اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہےکہ یوکرائن کے مستقبل کا فیصلہ یوکرائن کے عوام کو ہی کرنا چاہیئے۔

ابنا: محمد جواد ظریف نے آج تہران میں پولینڈ کے وزیر خارجہ رادوسلاو شیکورسکی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں یوکرائن کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن میں بیرونی ملکوں کی مداخلت سے یوکرائن کے حالات کو بہتر بنانے میں کوئي فائدہ نہیں ہوا ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ یوکرائن کے عوام کو حق خود ارادیت سے محروم کرنا ہی اس ملک میں تشدد میں اضافے کا سبب بنا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور پولینڈ کےتعلقات پانچ صدیوں پر محیط ہیں اور یہ تعلقات سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی سطح پر رہے ہیں۔ انہوں نے پولینڈ کے ساتھ تعلقات میں فروغ کی ضرورت پر تاکید کی۔ اس مشترکہ پریس کانفرنس میں پولینڈ کے وزیر خارجہ نے بھی دونوں ملکوں کے درمیاں صلاح و مشوروں کےجاری رہنے کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ یہ صلاح و مشورہ دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات میں فروغ لانے کے لئے ضروری ہے۔ پولینڈ کے وزیر خارجہ جمعے کے دن ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ تہران پہنچے تھے۔ ......./169